14

صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا بلوچستان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین 

(اویس کیانی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہبازشریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ردّ الفتنہ ۳ پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

جاری بیان میں صدر نے واشک اور مستونگ میں 12 بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۂ ہندوستان دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

صدر مملکت کاکہناتھا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۂ ہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں سیکیورٹی فورسز کے عزم اور مہارت کا مظہر ہیں۔

صدر آصف زرداری نے کہاکہ فتنۂ ہندوستان اور اس کے سہولت کار پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کے دشمن ہیں، ان کے مذموم عزائم ہر صورت ناکام بنائے جائیں گے۔اللّہ تعالیٰ پاکستان کے ہر گوشے کو امن و استحکام اور ہماری سیکیورٹی فورسز کو ہر محاذ پر کامیابی عطا فرمائے۔

وزیراعظم شہبازشریف کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز شاندار کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں ،ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ  کاکہناتھا کہ پاکستان کے بہادر سپوتوں نے بروقت کارروائیاں کرکے  12 خوارجیوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا اور مذموم عزائم کو ناکام بنایا، قوم بلوچستان میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ،قوم دہشتگردی کے خلاف یکسو  اور  سکیورٹی فورسز کے ساتھ  کھڑی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ،ڈالر کا ریٹ بھی جانیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں