9

کل احتجاج ہوگا،حکومت نے کوئی رکاوٹیں ڈالی تو ہم ذمہ دار نہیں ہوں گے، حافظ نعیم الرحمان

(24نیوز) جماعت اسلامی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کے مطالبہ کے ساتھ کل سات اگست کو ملک بھر میں احتجاج کرے گی اور سرکیں بند کروائے گی۔ احتجاج میں جماعت اسلامی کے امیر، دیگر سینئیر رہنما، شہعبہ خواتین اور کارکن اور  سٹوڈنٹس  سب شریک ہوں گے۔

 جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں اور لیوی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس   احتجاج میں امیر جماعت اسلامی پاکستان  حافظ نعیم الرحمان نے  شرکت کی۔

 لاہور کے مختلف زونز سے حلقہ خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔  احتجاج میں خواتین کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو کم کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور   پیٹرول لیوی اور مہنگی بجلی کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔

 امیر جماعت حافظ نعیم الرحمان  نے کہا کہ  کل پاکستان کے 510مقامات پر احتجاج کیا جائے گا۔   پیٹرولیم لیوی ہر گھر کے چولہے کا مسلہ ہے۔

 آج پوری دنیا میں جنگ سے پہلے والے ریٹ میں پیٹرول آگیا ہے، مگر پاکستان میں پیٹرول اوپر جا رہا ہے۔

 عام سبزیوں جن کی قیمت چالیس پچاس روپے تھیں ، اب وہ تین سو سے زائد فروخت ہو رہی ہیں۔

 مگر اس صوبے کے کے لئے اربوں کا جہاز خریدا جا رہا ہے، عوام کے لئے کوئی ریلیف نہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ  کل لاہور میں مزنگ قرطبہ چوک پر تاریخی احتجاج ہوگا۔  ہم پُر امن رہیں گے، اگر حکومت نے کوئی رکاوٹیں ڈالی تو ہم ذمہ دار نہیں ہوں گے۔  ایسے حالات  پیدا  نہ کئے جائیں کہ یہ تحریک حکومت گھیراؤ بن جائے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پٹرولیم  لیوی کے نام پر اربوں روپے کا بھتہ وصول کیا جا چکا ہے

جماعت اسلامی لاہور کے  امیر ضیاء الدین انصاری نے کہا کہ   یہ حکمران آئی پی پیز کے نام پر عوام کا خون چوس رہے ہیں۔ عوام  اُس بجلی کے پیسے ادا کر رہے ہیں جو پیدا ہی نہیں ہوتی۔  کل سات اگست کو جن زی گھروں سے نکلے گی اور انقلاب آئے گا۔

ڈاکٹر حمیرا طارق
جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق  نے کہا کہ   ایک صدی گزر گئی، یہی سیاسی پارٹیوں کی باریاں لگی ہوئی ہیں۔ غریب کے لئے سوکھی روٹی کھانا مشکل ہوگیا ہے۔  مڈل کلاس کے لیے اب جینا مشکل ہوگیا ہے۔  شہریوں کو اب گھر چلانے کے لئے موٹر سائیکلیں اور گھر کا سامان بیچنا پڑتا ہے۔ پیٹرول مہنگا ہونے کا اثر ہر ضرورت اشیاء پر پڑتا ہے۔

ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ   ہر پاکستانی اب ذہنی مریض بن چکا ہے۔  امیر اور غریب کا سکول ، مال اور سڑکیں بھی اب الگ الگ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  آبنائے ہرمز کے انتظام میں ایران کو کردار مل گیا؟ عمان ایران مذاکرات پر رائٹرز کی رپورٹ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں