
(احمد منصور)بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 12دہشتگرد جہنم واصل ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے واشک اور مستونگ میں دو انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کیں،آپریشنز 5 اور 6 اگست کو “رَدُّ الفتنہ-3” کے تحت کئے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق واشک اور مستونگ میں 12 دہشت گرد ہلاک ہو گئے،ہلاک دہشت گردوں کا تعلق فتنہ الہندوستان سے تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق واشک میں انٹیلی جنس اطلاع پر 6 دہشت گرد مارے گئے،سیکیورٹی فورسز نے واشک میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت بروقت ناکام بنائی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق مستونگ میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے،مستونگ میں دہشت گردوں کا ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز نے مؤثر اور پیشہ ورانہ حکمت عملی کا مظاہرہ کیا،”عزمِ استحکام” کے تحت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آپریشنز جاری ہیں،سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں،ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:پتنگ کی ڈور پھرنے سے 23 سالہ نوجوان زخمی، ہسپتال منتقل






