6

لاڑکانہ: عدالت کا نثار کھوڑو کیخلاف زمین کے ریکارڈ میں بدعنوانی کی تحقیقات کا حکم

(ویب ڈیسک)لاڑکانہ میں انسداد بدعنوانی کی عدالت نے پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کے خلاف زرعی زمین کے ریکارڈ میں بدعنوانی کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے نثار کھوڑو کے خلاف جائیداد کی ہیر پھیر کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ 

سپیشل جج اینٹی کرپشن نے متعلقہ افسران کے بیانات ریکارڈ کرنے کی ہدایت بھی کی۔ 

سابق میونسپل چیئرمین قربان علی عباسی کی درخواست پر عدالت نے احکامات دیے اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاڑکانہ ریجن کو چھ ہفتوں میں انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں:اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں