(اویس کیانی)نیپرا نےکراچی سمیت ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کردی،ملک بھرکے لیےبجلی75 پیسےفی یونٹ مہنگی کردی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی جون2026 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ،ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر بھی ہوگا۔
اضافےکا اطلاق رواں ماہ اگست کے بلوں میں کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ سی پی پی اے نےجون کی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے20 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا،اس سےپہلےمئی کی ایڈجسٹمنٹ میں ملک بھرکےلیےبجلی34 پیسے مہنگی کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: فیسکو کی نجکاری میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی غیر معمولی دلچسپی






