
(ویب ڈیسک) پنجاب کی چیف منسٹر مریم نواز شریف نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان دفاعی معاہدے کو امتِ مسلمہ کی تاریخ کا فیصلہ کن موڑ قرار دے دیا۔
آج جمعہ کے روز اپنے خیر مقدمی بیان میں چیف منسٹر مریم نواز شریف نے کہا، ” آج مکہ مکرمہ کی مقدس سرزمین سے دنیا کو ایک پیغام ملا ہے کہ مسلم دنیا متحد ہے، تین بڑی معاشی، عسکری اور سیاسی طاقتوں کا یکجا ہونا پوری امت کیلئے خوشخبری ہے۔.پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کا مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمِ اسلام کے نئے باب کا آغاز ہے۔”
مریم نواز شریف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سعودی عرب اور ترکئے کی قیادت کے ساتھ مل کر ایک عظیم دفاعی معاہدہ کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، دفاعی معاہدے سے نہ صرف ہماری سرحدیں محفوظ ہوں گی بلکہ امتِ مسلمہ کا سر فخر سے بلند ہوا، مکہ دفاعی معاہدے نے اسلامی دنیا کے اتحاد پر مہر ثبت کر دی ہے۔
سعودیہ، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدہ کے مطابق اب تینوں میں سے کسی بھی ملک پر حملہ ہوا تو تینوں ملک اسے خود پر حملہ تصور کریں گے۔
مکہ الکرمہ میں سعودی عرب، ترکیے اور پاکستان کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کئے گئے، سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان، وزیراعظم شہبازشریف اور ترکئے کے صدر رجب طیب اردوان نے دفاعی معاہدے پر دستخط کیے۔
یہ بھی پڑھیئے: پاکستان ، ترکیہ، سعودی عرب کے درمیان ’’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘‘ طے پا گیا






