5

ہڑتال کا اعلان

(24نیوز)  ٹرکوں کے مالکان کی ایسوسی ایشن نے کل آٹھ اگست کو ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا۔

 آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے صدر  اویس چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہمارے وفاقی حکومت کے ساتھ مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔  8 اگست سے ملک گیر غیر معینہ مدت کی گڈز ٹرانسپورٹ ہڑتال  کریں گے۔

ٹرک مالکان نے بتایا کہ آج وفاقی حکومت کے ساتھ آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے مذاکرات ہوئے۔وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور دیگر حکومتی حکام کے سامنے ٹرانسپورٹرز کے تمام بنیادی مطالبات پیش کئے۔ ہمارے مطالبات پر کوئی قابلِ قبول اور حتمی پیش رفت نہ ہو سکی، جس کے باعث مذاکرات ناکام ہو گئے۔

 ٹرکوں کے مالکان کی ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے کہا کہ حکومت کو ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل اور ہمارے تحفظات سے مکمل طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔ جب تک ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، ہماری ہڑتال جاری رہے گی۔  مال بردار گاڑیاں سڑکوں پر نہیں چلیں گی اور جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے۔

ہماری جدوجہد پُرامن، آئینی اور قانونی دائرے میں رہتے ہوئے اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں