
(رضوان بٹ)ملکوال کے علاقہ بادشاہ پور میں بااثر چودھری نے غریب محنت کش کے دس سالہ بیٹے کو معمولی تنازع پر گلا دبا کر قتل کر کے فرار ہو گیا۔
شاہد عمران ساکن بادشاہ پور نے پولیس تھانہ ملکوال کو درخواست دی کہ اس کا دس سالہ بیٹا یاسر خان اپنے دادا کے گھر جا رہا تھا۔ راستے میں ملزم عین الحسنین گوندل نے اسے روکا۔ ملزم نے یاسر خان کو یہ کہتے ہوئے مارنا پیٹنا شروع کر دیا کہ تم نے اس کی دھان کی تازہ بوئی ہوئی فصل کو خراب کیا ہے۔
مدعی نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اس کے بیٹا کا گلہ دبایا جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔ ملکوال پولیس نے ملزم کیخلاف دفعہ 302 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا جبکہ ملزم فرار ہو گیا۔ پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی ۔






