5

ایران کیخلاف ناکہ بندی امریکا نے 55 تجارتی بحری جہازوں کا راستہ بدل دیا

(ویب ڈیسک ) امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کہا ہے کہ اس نے ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی کے دوران اب تک 55 تجارتی بحری جہازوں کا رخ موڑا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں سینٹ کام نے کہا کہ یہ تعداد گزشتہ روز بتائے گئے 53 بحری جہازوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:قادر پٹیل کے دفتر پر مسلح افراد کا دھاوا
بیان کے مطابق اس وقت 20 سے زائد امریکی جنگی بحری جہاز مشرق وسطیٰ میں تعینات ہیں، جو مختلف فوجی مشنز میں حصہ لے رہے ہیں، جن میں ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی پر سختی سے عملدرآمد بھی شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں