
(ویب ڈیسک) انگلینڈ نے جنگل کی آگ کے خطرے کی وجہ سے ڈسپوزیبل باربی کیو پر پابندی عائد کردی ہے۔
انگلینڈ کی نیوز آؤٹ لیٹ گارڈین نے بتایا ہے کہ انگلینڈ کی حکومت نے ڈسپوزیبل باربی کیو کی فروخت پر عارضی پابندی جاری کر دی ہے کیونکہ ڈسپوزیبل باربی کیو ہیٹ ویو و کے حالات کی وجہ سے “عوام کے لیے اہم خطرہ” ہیں۔
حکومت کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے نئے مشورے میں کہا گیا ہے کہ “موجودہ خشک سالی اور ہیٹ ویو کے حالات کے دوران، حکومت سمجھتی ہے کہ ڈسپوز ایبل باربی کیو کی سپلائی اور اس کا استعمال عوام اور ماحول کے لیے ایک اہم خطرہ ہے، اور اس لیے اسے محفوظ پروڈکٹ نہیں سمجھا جا سکتا۔
انہیں فی الھال کسی سٹور میں یا آن لائن سپلائی کے لیے فراہم نہیں کیا جانا چاہیے۔
ان رہنما خطوط کا جائزہ لیا جائے گا، اور متعلقہ محکموں اور ایجنسیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد واپس لے لیا جائے گا، کیونکہ موسمی حالات کافی حد تک تبدیل ہوتے ہیں تاکہ خطرات کو نمایاں طور پر کم کیا جا سکے۔”
صورتحال کیا ہے؟
انگلینڈ میں کئی جگہ جنگل کی آگ لگی جس نے ماحول کق نقصان پہنچانے کے ساتھ خوف و ہراس بھی پھیلا رکھا ہے۔ صرف انگلینڈ نہیں بلکہ فرانس، کروشیا اور کئی دوسرے یورپی ملکوں میں جنگل کی آگ لگی ہوئی ہے۔ اس آگ سے ماحول اور انسانوں کو جو جسمانی نقصان پہنچا وہ تو ہے ہی، اس سے خوف کا ایک سماں پیدا ہو گیا ہے۔
ڈسپوزیبل باربی کیو کیا ہوتا ہے؟
ڈسپوزیبل Disposable BBQ دراصل ایک مکمل، ایک بار استعمال کے لیے تیار چھوٹا سا چارکول گرل ہوتا ہے۔ اس کو گھر سے باہر کسی کھلی جگہ پر استعمال کر کے تکے کباب بنائے جا سکتے ہیں۔ عام طور پر اس میں ایک پتلی ایلومینیم فوائل ٹرے ہوتی ہے۔ اس کے اندر چارکول پہلے سے بھرا ہوا ہوتا ہے۔ چارکول کے نیچے یا اس کے ساتھ آگ جلانے کے لئے فائر لائٹر یا اگنیشن میٹیریل ہوتا ہے تاکہ اسے آسانی سے جلایا جا سکے۔
اوپر metal grill/rack ہوتا ہے جس پر باربی کیو کرنے کے لئے چکن، گوشت وغیرہ اور ساسیج رکھے جا سکتے ہیں۔ بعض ڈیزائنوں میں stand یا چھوٹی ٹانگیں legs بھی ہوتی ہیں، لیکن بعض میں tray کو اینٹوں یا کسی غیر آتش گیر سطح پر رکھنا پڑتا ہے۔
اسے دکان سے خریدیں، پیکٹ کھولیں،زمین پر اینٹوں وغیرہ پر رکھیں، آگ جلائیں ، چارکول پکنے دیں، پھر اسی چھوٹی tray کو portable barbecue کے طور پر استعمال کریں۔جو کچھ پکانا چاہتے ہیں پکائیں۔ استعمال کرنے کے بعد عموماً اس پورے یونٹ کو گاربیج میں پھینک دیا جاتا ہے۔
برطانوی fire-service guidance خاص طور پر خبردار کرتی ہے کہ استعمال کے بعد کئی گھنٹے تک اس میں حرارت باقی رہ سکتی ہے۔
اصل مسئلہ چارکول نہیں، “پھینک دیا جانے والا گرم چولہا” ہے
یہ ذرا عجیب مگر اہم نکتہ ہے۔ عام charcoal barbecue بھی آگ کا خطرہ رکھتا ہے، مگر disposable BBQ بہت ہلکا اور سستا ہونے کی وجہ سے لوگ اسے پارک، ساحل، گھاس، جنگل یا کسی بھی پکنک سپاٹ پر لے جاتے ہیں۔
ایک عام disposable BBQ میں عموماً تقریباً 500 گرام سے 1 کلوگرام چارکول ہوتا ہے۔ زیادہ عام سائز میں تقریباً 600 سے 750 گرام کوئلہ ملتا ہے۔ اس سے عموماً 1.5 سے 2 گھنٹے کے قریب grilling ہو سکتی ہے، اگر اسے مسلسل استعمال کیا جائے۔
اسے استعمال کرنے کے بعد بظاہر آگ بجھ جاتی ہے، مگر اندر کے کوئلے گھنٹوں گرم رہ سکتے ہیں۔ بعض لوگ اسے کوڑے میں ڈال دیتے ہیں، یا ریت/مٹی میں دبا دیتے ہیں، اور وہ دوبارہ آگ پکڑ سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ خشک موسم میں اسے وائلڈ فائر کا خاص خطرہ سمجھا جا رہا ہے۔
انگلینڈ میں موجودہ شدید گرمی، خشک سالی اور جنگلات کی آگ کے خطرے کے باعث حکومت نے عارضی طور پر اس کی فروخت روک دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیاض، ریحان کے پولیس مقابلے میں مارے جانے سے پہلے کی ویڈیو سامنے آگئی






