4

مدارس کی رجسٹریشن اور بینک اکاؤنٹس کا مسئلہ حل کیا جائے؛طاہر محمود اشرفی

(شاہد سپرا)پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہاہے کہ مدارس کی رجسٹریشن اور بینک اکاؤنٹس کا مسئلہ حل کیا جائے۔
طاہر محمود اشرفی نے ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مدارس کی رجسٹریشن اور دیگر معاملات پر گفتگو کی ۔
حافظ طاہر محمود اشرفی نےاس موقع پر کہا کہ پاکستان میں مدارس کے 15 بورڈز موجود ہیں جبکہ 22 ہزار مدارس کی رجسٹریشن چیریٹی کمیشن کے ذریعے کی جائے تاکہ نیا نظام شروع کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ مدارس کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کی سہولت فراہم کی جائے اور بیرونِ ملک سے آنے والے طلبہ کے لیے بھی ضروری سہولیات پیدا کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:محسن نقوی کا وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو سے ٹیلی فونک رابطہ
طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اسلام کی سربلندی اور ملکی استحکام کے لیے پوری قوم ایک پرچم تلے متحد ہے اور ہمیں ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں