6

عمران خان کی صحت کے حوالے سے رپورٹ نے پوری قوم کو تشویش میں مبتلا کردیا، سہیل آفریدی

(24نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی  نے کہا ہے کہ آج بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے تشویشناک رپورٹ سامنے آئی ہے،بانی پی ٹی آئی کے ذاتی ڈاکٹر کے ساتھ ہم ایک تفصیلی ملاقات کریں گے،اس ملاقات کے بعد اپنا لائحہ عمل آپ کے سامنے رکھیں گے۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور دیگر پی ٹی آئی اراکین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہاکہ جب ڈاکٹر فیصل اور ڈاکٹر عاصم بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کرنے گئے ہیں ہمیشہ بانی کا بلڈ پریشر نارمل آیا ہے،اس رپورٹ میں بانی پی ٹی آئی کا بلڈ پریشر نارمل نہیں آیا،سرکاری رپورٹ میں 140/100 بتایا گیا ہے تو حقیقت میں کتنا ہوگا،اس رپورٹ نے پوری قوم کو تشویش میں ڈالا  ہے ۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی کو پہلے کبھی بھی یہ مسئلہ نہِیں درپیش رہا،جب سے بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا مسئلہ آیا ہے ہم تب سے ایک ہی درخواست کر رہے ہیں کہ بانی کا علاج ان کے ذاتی معالجین کی نگرانی میں ہو، اس میں کیا غیر آئینی ہے؟؟؟اگر عمران خان کو کچھ تو ذمہ دار  حکومت اور عدلیہ ہوگی،ہم خاموش تماشائی نہیں بنیں گے۔

ان کاکہناتھا کہ ہم ریلیف نہیں مانگ رہےہم انصاف مانگ رہے ہیں،بانی پی ٹی آئی عوام کے دل کی دھڑکن ہیں بانی نے کبھی سہولیات کی ڈیمانڈ نہیں کیں،کل بانی پی ٹی آئی سے فیملی اور وکلاء کی ملاقات کا دن ہے،کل بانی سے ان کی فیملی کی ملاقات کروائی جائے،قوم کو ان کی فیملی ہی اعتماد میں لے سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف حکیم شہزاد کا طِب رجسٹریشن کی منسوخی پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں