3

آزاد کشمیر کی سیاست میں بڑی تبدیلیپی ٹی آئی کے متعدد رہنما مسلم لیگ ن میں شامل

(روزینہ علی) آزاد جموں و کشمیر سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفد نے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ سے ملاقات کی، جس میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے آئندہ انتخابات، مجموعی سیاسی صورتحال اور انتخابی تیاریوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وفد نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے بعد آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال اور امن و امان کے معاملات سے آگاہ کیا، اس موقع پر انتخابی مہم، عوامی رابطہ مہم اور پارٹی کی تنظیمی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عوام کو اپنی آزادانہ رائے کے مطابق نمائندے منتخب کرنے کے لیے سازگار، پرامن اور شفاف ماحول کی فراہمی ناگزیر ہے،انہوں نے آزاد جموں و کشمیر میں شفاف، غیرجانبدار اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام کے ووٹ کا تحفظ اور انتخابی عمل کی ساکھ ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، کیونکہ قابلِ اعتماد اور شفاف انتخابات ہی عوامی اعتماد اور جمہوری نظام کو مضبوط بناتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اقوام متحدہ پولیس سمٹ: دنیا کو امن کے قیام کے لیے باہمی تعاون کی ضرورت ہے: محسن نقوی

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) بھرپور عوامی رابطہ مہم کے ذریعے آزاد جموں و کشمیر کے تمام انتخابی حلقوں میں بھرپور حصہ لے گی۔

ملاقات کے اختتام پر مسلم لیگ (ن) کے وفد نے آزاد کشمیر میں پرامن، منظم اور مؤثر انتخابی مہم چلانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں