
(راؤ دلشاد) مسلم لیگ ن کے سربراہ محمد نواز شریف مسلسل دوسرے روز 90شاہراہ قائداعظم پہنچے جہاں انہوں نے ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران لاہور میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور مختلف منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ نواز شریف کو داتا دربار کمپلیکس، نیلا گنبد اور ناصر باغ پارکنگ پلازہ منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ریلیف کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت
اس کے علاوہ موچی دروازہ، بھاٹی چوک سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی مسلم لیگ ن کے سربراہ کو بریفنگ دی گئی، نواز شریف نے جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔






