7

انشورنس صارفین کے تحفظ کے لیے ایس ای سی پی کا اہم اقدام

( وقاص عظیم)انشورنس صارفین کے تحفظ کے لیے ایس ای سی پی نے اہم قدم اٹھاتےہوئے انشورنس کمپنیوں کے لیے مارکیٹ کنڈکٹ رولز 2026 کا مسودہ رائے عامہ کے لیے جاری کردیا۔
انشورنس رولز کا اطلاق صرف انفرادی انشورنس پالیسوں پر ہو گا،انشورنس کلیمز میں تاخیر کے خاتمے کے لیے لازمی ٹائم لائنز مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
پالیسی کے اجراء سے کلیم کی ادائیگی تک انشورنس کمپنیوں کے لیے ذمہ داریاں واضح ہیں،انشورنس کمپنیوں کو کلیمز کی پراسیسنگ اور ادائیگی مقررہ مدت کے اندر کرنا ہوگی،لائف انشورنس کلیم پر دستاویزات ملنے کے بعد 20 دن میں فیصلہ کرنا لازم ہوگا۔
موٹر انشورنس کلیم پر سروے رپورٹ کے بعد 5 دن میں فیصلہ کرنا ہوگا،دیگر نان لائف انشورنس کلیمز پر سروے کے بعد 7 دن میں فیصلہ کرنا ہوگا،کلیم منظور ہونے کے بعد انشورنس کمپنی کو 7 دن میں ادائیگی کرنا ہوگی،ہسپتال میں داخل مریض کے ہیلتھ انشورنس کلیم کو 20 دن میں نمٹانا ہوگا،ہسپتال سے ڈسچارج کی منظوری انشورنس کمپنی کو 3 گھنٹے کے اندر دینا ہوگی۔
انشورنس کمپنی کی تاخیر کے باعث مریض کو ہسپتال سے ڈسچارج ہونے سے نہیں روکا جا سکے گا،انشورنس کمپنیاں کلیم کے لیے صرف متعلقہ دستاویزات ہی طلب کر سکیں گی،انشورنس کمپنیوں کو کلیم سیٹلمنٹ، مسترد شدہ اور زیر التوا کلیمز کا ڈیٹا جاری کرنا ہو گا،ایک سال سے زائد عرصے سے زیر التوا کلیمز کا تناسب بتانا ہوگا،کلیمز و دیگر ڈیٹا کمپنیوں کی ویب سائٹس پر دستیاب ہو گا،نئی انشورنس پالیسی کی درخواست کمپنی کو 7 دن میں نمٹانا ہو گی۔
لائف بیمہ پالیسی کی دستاویزات زیادہ سے زیادہ 20 دن میں جاری کرنا ہوں گے،ڈیجیٹل ذریعے سے فروخت کی گئی پالیسی 3 دن کے اندر جاری کرنا ہوگی،موٹر انشورنس میں گاڑی کی موجودہ مارکیٹ ویلیو پالیسی ہولڈر کو بتانا لازم ہوگا،پالیسی ہولڈر کو گاڑی کی اوور انشورنس اور انڈر انشورنس کے اثرات سے آگاہ کرنا ہوگا،موٹر انشورنس کلیم میں منظور شدہ مرمت عمومی طور پر 15 دن میں مکمل کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:گڈز ٹرانسپورٹرزنے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کردیا
نان لائف انشورنس پالیسی ہولڈر کو بغیر وجہ بتائے پالیسی منسوخ کرنے کا حق ہو گا،مجوزہ رولز کی خلاف ورزی پر کمپنی پر 10 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا،مسلسل خلاف ورزی پر روزانہ مزید 10 ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا،ایس ای سی پی نے مجوزہ رولز پر 30 دن میں عوام اور اسٹیک ہولڈرز سے تجاویز اور اعتراضات طلب کر لیے،عوامی مشاورت کے بعد مجوزہ رولز منظوری کے لیے ایس ای سی پی پالیسی بورڈ کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں