
(بابر شہزاد تُرک) وفاقی بیورو کریسی میں کئی اہم تقرر اور تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔
وفاقی حکومت نے ڈپٹی ڈی جی ای او بی آئی جاوید احمد شیخ کو تفویض کئے گئے چیئرمین ای او بی آئی کے چارج میں تین ماہ کی توسیع کردی ہے۔ کرنٹ چارج میں کی گئی مزید 3 ماہ کی توسیع 30 جولائی سے شمار ہو گی۔
جوائنٹ سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن ساجد منظور اسدی کوتبدیل کرکےکو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سیکشن افسر مواصلات جما ل حیدرکو تبدیل کرکے سیکشن افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور تقرری کے منتظر عثمان احمد کو سیکشن افسر وزارت تعلیم تعینات کیا گیا ہے۔
سیکشن افسر دفاعی پیداوارعدیل اسلم انتقال کرگئے ہیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےان تقرر و تبادلوں اور وفات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔






