5

وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی کو حادثہ

(ویب ڈیسک)وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔

کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی کو شارع فیصل پر حادثہ اُس وقت پیش آیا جب وہ اپنے دو بیٹوں کے ہمراہ سفر کر رہے تھے، وزیر مملکت حادثے میں محفوظ رہے تاہم ان کے ایک بیٹے کو ٹانگ پر چوٹیں آئیں جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

وزیر مملکت نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں خیریت سے ہوں، بیٹے کو چوٹیں آئی ہیں، میری گاڑی سے پہلے 2 گاڑیوں نے اچانک بریک ماری جس کے باعث حادثہ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں