6

سیوریج لائن کی صفائی کے دوران زہریلی گیس سے باپ بیٹا جاں بحق

(مہر عمران)ملتان میں بی سی جی چوک پر سیوریج لائن کی صفائی کے دوران زہریلی گیس سے باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔
 36 انچ مین سیوریج لائن کی صفائی کے دوران دو سیور مین گیس بھرنے سے بے ہوش ہو کر مین ہول میں پھنس گئےاور جانبر نہ ہوسکے، جاں بحق ہونے والوں میں محمد اسماعیل اور اس کا بیٹا محمد رمضان شامل ہیں، دونوں قاسم پور نہر کے قریب لائن کی صفائی پر مامور تھے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی طیارہ ایمرجنسی سگنل دینے کے بعد آبنائے ہرمز کے قریب لاپتہ
 محمد اسماعیل مستقل ملازم جبکہ بیٹا محمد رمضان ورک چارج پر تعینات تھا،رات گئے پیش آنے والے واقعہ کے وقت واسا کا کوئی افسر موقع پر موجود نہیں تھا،واقعے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں، دونوں لاشیں مین ہول سے نکال کر نشتر ہسپتال منتقل کردی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں