2

حکومت نے عوام پر بجلی بم گرا دیا  ؛ فی یونٹ کتنا مہنگا ہوا؟نوٹیفکیشن جاری

(اویس کیانی)بجلی صارفین کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آ گئی ہے۔ ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں 34 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اضافہ مئی 2026 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف پی اے) کی مد میں کیا گیا ہے۔ نئے نرخوں کا اطلاق ملک بھر کی تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے علاوہ کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صارفین سے اضافی وصولی جولائی کے بجلی بلوں میں کی جائے گی، جس کے باعث گھریلو، تجارتی اور صنعتی صارفین کو معمول سے زیادہ ادائیگی کرنا ہوگی۔

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کے نرخوں میں ردوبدل بجلی پیدا کرنے کے لیے استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمتوں میں کمی یا اضافے کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

اس سلسلے میں ریگولیٹری اتھارٹی کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

نئے اضافے کے بعد بجلی صارفین پر مالی بوجھ میں مزید اضافہ ہوگا، جبکہ جولائی کے بلوں میں فی یونٹ 34 پیسے اضافی وصول کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:’’معجزے کے منتظر ہیں‘‘لاپتہ طیارے کے  کیپٹن رضوان ادریس کے بیٹے کا جذباتی بیان
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں