4

عید میلادالنبیؐ؛پنجاب بھرمیں ریسکیو 1122  ہائی الرٹ

 ( عابد چودھری) ریسکیو 1122 نے عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر پنجاب بھر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا۔

ترجمان ریسکیو1122 کے مطابق کل 12 ہزار سے زائد ریسکیورز، میڈیکل کور اور روٹین ریسکیو آپریشن کے لیے تعینات ہوں گے، جبکہ پنجاب بھر میں 896 ایمبولینسز اور 316 فائر و ریسکیو ایمرجنسی وہیکلزبھی اہم مقامات پر موجود ہوں گی۔
ڈاکٹر رضوان نصیر کاکہناہے کہ عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر لاہور میں 1300 سے زائد ریسکیورز ڈیوٹی سرانجام دیں گے، جبکہ 55 ایمرجنسی ایمبولینسز اور 300 ریسکیو موٹر بائیکس بھی تعینات کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:عام تعطیل کا اعلان ،تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے
ڈاکٹر رضوان نصیرکے مطابق عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر پنجاب بھر میں اہم مقامات پر اضافی ریسکیو پوسٹیں بھی قائم کی جائیں گی، صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر تمام ریسکیو آپریشنز کی مانیٹرنگ کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں