4

سندھ صوبے کی امکانی تقسیم کے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی ڈٹ گئی 

(آزاد نہڑیو) سندھ صوبے کی امکانی تقسیم کے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی ڈٹ گئی ۔

سندھ اسمبلی کا  ہنگامی اجلاس 28 اگست کو طلب  کرلیا گیا،اجلاس جمعہ کے روز شام پانچ بجے ہوگا ،پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام اراکین بھی جمعہ کے روز وزیر اعلی ہاؤس طلب  کر لئے گئے،تمام ارکان کو نماز جمعہ کے بعد چار بجے وزیر اعلیٰ ہاؤس طلب کیا گیا ۔

تمام ارکان کو ہنگامی اجلاس میں یقینی طور پر شرکت کرنے کی ہدایت  کی گئی ہے،کسی بھی رکن کو غیر حاضر ہونے سے روک دیا گیا ۔وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پیپلز پارٹی سندھ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوگا ،اجلاس میں  سندھ کی امکانی تقسیم کے خلاف مشاورت کی جائے گی ۔

تمام ارکان پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد سندھ اسمبلی پہنچیں گے ،سندھ اسمبلی اجلاس سندھ صوبے کی وحدانیت کی حمایت میں قرارداد پیش  کی جائے گی ،قرارداد وزیر اعلیٰ سندھ پیش کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:رکن صوبائی اسمبلی ثاقب خاں چدھڑ کو بڑا صدمہ!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں