3

طلب اوررسدکافرق؛راولپنڈی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری

( ارشاد قریشی)راولپنڈی شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اورمختلف علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران تین سے چار گھنٹے تک وقفے وقفے سے بجلی بند کی جا رہی ہے۔
 بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں بالخصوص کاروباری طبقے کو مشکلات کا سامنا ہے۔
 آئیسکو ترجمان کے مطابق کمپنی کو بجلی کے 400 میگاواٹ شارٹ فال کا سامنا ہے اور طلب و رسد میں عارضی فرق کے باعث ریجن میں لوڈ مینجمنٹ جاری ہے۔
شہر کے مختلف حصوں میں 24 گھنٹوں کے دوران تین سے چار گھنٹے تک وقفے وقفے سے بجلی بند کی جارہی ہے،بجلی کے بار بار بند ہونے سے کاروباری طبقے کو پریشانی کا سامناہے۔

یہ بھی پڑھیں:شکارپور؛ مزدا اور موٹرسائیکل میں تصادم،4افرادجاں بحق
ترجمان آئیسکو کے مطابق طلب و رسد میں آنے والے عارضی فرق کے باعث ریجن میں لوڈ مینجمنٹ جاری ہے،طلب کے مطابق بجلی کا کوٹہ میسر ہوتے ہی لوڈ مینجمنٹ ختم کر دی جائے گی،آئیسکو معزز صارفین سے جاری لوڈ مینجمنٹ پر معذرت خواہ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں