
( وقاص عظیم)حکومت نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ری آگنائزیشن ترمیمی بل واپس لے لیا۔
وفاقی وزیر آئی ٹی شزافاطمہ خواجہ کاکہناہے کہ قانونی عمل کو تیز اور بلا تاخیر بنانے کے لیے سینیٹ سے بل واپس لیا گیا،سینیٹ سے پی ٹی آر اے بل واپس لینے کی درخواست جمع کرا دی گئی۔
وفاقی وزیر آئی ٹی کاکہناہے کہ تمام ضروری اور بنیادی نکات شامل کر کے جلد نیا اور جامع بل پیش کیا جائے گا،بل کی 90 روزہ قانونی مدت ختم ہونے والی تھی، اس لیے اسے واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا،بل واپس نہ لیتے تو معاملہ مشترکہ اجلاس میں چلا جاتا جس کے انعقاد کا فی الحال کوئی حتمی امکان نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے 7294 سکولوں میں میل پروگرام شروع کرنے کی منظوری
وفاقی وزیرآئی ٹی کامزیدکہناہے کہ قانونی عمل کو تیز اور بلا تاخیر بنانے کے لیے سینیٹ سے بل واپس لیا گیا۔






