4

بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے وزیراعظم منتخب

( سفیر رضا)بیرسٹر افتخار گیلانی  آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے۔

نومنتخب وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی نے 30 ووٹ حاصل کیے جبکہ پیپلز پارٹی کے سردار مختار خان نے 14ووٹ حاصل کیے۔

افتخار گیلانی پہلی بار 2011میں منتخب ہوکر آزادکشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں پہنچے تھے،وہ آزادکشمیر کے وزیرتعلیم بھی رہ چکےہیں۔

خیال رہے کہ افتخار گیلانی حالیہ انتخابات میں ٹیکنو کریٹ نشست پر مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں،صدرمسلم لیگ ن نواز شریف نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر کیلئے نامزد کیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار کی سعودی اور ترک وزرائے خارجہ سے گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
 آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس اسپیکر چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت ہوا،قائد ایوان کے انتخاب سے قبل اسمبلی میں گھنٹیاں بجائی گئیں

بیرسٹر افتخار گیلانی آج شام 5 بجے وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے،اسپیکر چوہدری طارق فاروق نومنتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی سے حلف لیں گے،حلف برداری کی تقریب آج شام 5 بجے ایوانِ صدر مظفرآباد میں ہوگی،مسلم لیگ ن کے اتحادی نومنتخب رکن اسمبلی ساجد اقبال نے بھی بیرسٹر افتخار گیلانی کو ووٹ دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں