
(24نیوز)انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان نے ٹاس جیت کربولنگ کافیصلہ کرلیا.
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کربولنگ کافیصلہ کیا۔
اس سے قبل لارڈز میں پریس کانفرنس کے دوران قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہناتھاکہ کوئی کھلاڑی اہم نہیں، ٹیم کی جس کو ضرورت ہوئی وہی کھیلے گا، جو بہترین دستیاب کھلاڑی ہیں ان کو استعمال کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:نجی اسکولز میں فائر سیفٹی اقدامات یقینی بنانے کا فیصلہ
بابراعظم کاکہناتھاکہ بولرز20 آؤٹ کریں گے تو بیٹرز کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ رنز بنائیں، جو پرفارم نہیں کررہے کوشش کریں گے ان کو اعتماد دیں، سینئر کھلاڑیوں پرکوئی بوجھ نہیں ہے ان پرذمہ داری ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ آگے بڑھ کر پرفارم کرنا پڑے گا، صرف رضوان کی نہیں ہم سب کی ذمہ داری ہے پرفارم کریں۔






