1

پاکستان14 لاشیں دیکھیں تو احساس ہوا کہ ملک محفوظ نہیں ہے: مصدق ملک

(ویب ڈیسک )وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے بھی پمز واقعے پر آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کو فکس اپ کرنا پڑے گا، جب تک یہ معاملہ حل نہیں ہوتا تو آگے بات نہیں ہوگی۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا پرسوں جب 14 لاشیں دیکھیں تو احساس ہوا کہ میں محفوظ نہیں ہوں، مجھے احساس ہوا کہ ملک محفوظ نہیں، یہ ایک غیر محفوظ ملک ہے، میں خود اس حکومت میں ہوں، آج تین انگیاں میری طرف اٹھ رہی ہیں، کسی سیاست دان کے بچے پمز اسپتال نہیں جاتے۔

 یہ بھی پڑھیں:نیپال کا ہولناک سیلاب! 8 سالہ بچے کی زندگی بچانے کی داستان نے سب کو رُلا دیا

انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو معاشی اعدادو شمار سے غرض نہیں، عام آدمی کو اپنے بچے کی تعلیم اور علاج سے غرض ہے، سماجی انصاف معاشرےمیں تفریق ختم کرنے کیلیے ضروری ہے، صحت اور تعلیم کے شعبوں کی بہتری ماحولیاتی تحفظ سےجڑی ہوئی ہے، سرکاری اسکولوں اور اسپتالوں میں ہمارے بچوں کے لیے بلاتفریق سہولتیں موجود ہیں، ہماری بنیادی ذمےداری ہے کہ عام آدمی کو بہترین زندگی مہیا کریں۔

 مصدق ملک کا کہنا تھا آپ کو حیرت نہیں ہوئی کسی ڈاکٹر کی انگلی نہیں کٹی، کوئی نرس زخمی نہیں ہوئی، کسی فائرمین کو آگ نہیں لگی اور 14 بچے جل کر راکھ ہو گئے۔

وفاقی وزیر نے سوال اٹھاتے ہوئے پوچھا کہ کیا سروس ڈلیوری ہوئی، کہاں تھے یہ تمام لوگ، یہ تو فکس اپ ہوگا، اور یہ فکس اپ ہوگا تو باقی تمام چیزوں پر گفتگو ہوگی، اسے فکس اپ کیے بغیر اب کوئی گفتگو نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں