(ویب ڈیسک) نیپال ڈیزاسٹر میں فوت ہونے والوں کی تعداد مزید لاشیں ملنے کے بعد 676ہو گئی ہے اور سرش آپریشن آگے بڑھنے کے ساتھ لاپتہ افراد کی تعداد تین ہزار ہو گئی ہے۔ اس ڈیزاسٹر میں مرنے اور لاپتہ ہونے والے بیشتر لوگ سیاحت کے لئے نیپال آئے ہوئے تھے۔
نیپال کے سرکاری حکام نے تصدیق کی ہے کہ اب نیپال میں مرنے والوں کی تعداد 676 ہو گئی ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق نیپالی ڈیزاسٹر ایجنسی نے نیپال ڈیزاسٹر میں فوت ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں ایک اپ ڈیٹ دی ہے، اب فوت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 669 ہو گئی ہے۔ سات افراد کے تبت میں اپنی جان گنوانے کی تصدیق ہوئی ہے–

اب یہ یقینی ہے کہ فلیش فلڈ اور اس کے نتیجہ مین ہونے والی تاریخ کی بدترین لینڈ سلائیڈنگ سے آنے والی اس آفت میں مرنے والوں کی تعداد 676 ہو گئی ہے۔
ہفتے کے روز لاپتہ افراد کی تعداد تقریباً 3,000 تک نظرثانی کی گئی: نیپال میں 2,426 اور تبت میں 554 افراد لاپتہ ہیں۔






