10

پاکستان کی کرکٹ ٹیم لارڈز میں دوسرا ٹیسٹ میچ ہارنے کے بعد کیا کرے گی، دلچسپ تفصیل سامنے آ گئی

(ویب ڈیسک) پاکستان کی کرکٹ ٹیم لارڈز میں دوسرا ٹیسٹ میچ ہارنے کے بعد کیا کرے گی، دلچسپ تفصیل سامنے آ گئی۔

لندن میں انگلینڈ کے بادشاہ کنگ چالس کے ساتھ ملاقات کا وقت طے ہو گیا۔ 

اتوار کو بکنگھم پیلس نے تصدیق کی ہے کہ شاہ چارلس اس ہفتے کے آخر میں پاکستانی ٹیم سے ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات کا ارادہ پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز شروع ہونے سے قبل کیا گیا تھا۔ 
آج بکنگھم پیلس نے ایک بیان  جاری کیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ کنگ چارلس ’دولتِ مشترکہ کے سربراہ کی حیثیت سے پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا کلیرنس ہاؤس کے باغ میں استقبال کریں گے۔ یہ ملاقات موسمِ گرما میں انگلینڈ میں کھیلے جانے والے دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ کے درمیان وقفے میں ہو گی۔‘
 توقع ہے کہ کنگ چارلس پاکستانی ٹیم کے ساتھ تقریباً 15 منٹ گزاریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں