(ویب ڈیسک) کرکٹر عماد وسیم کی بے وفائی کی تمام تفصیلات سامنے آ گئیں۔سابق بیوی نے وہ بھی بتا دیا جو اب تک کسی کو معلوم نہیں تھا۔
ثانیہ اشفاق نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ اپنے تیسرے بچے کے حمل کے دوران بھی عماد وسیم کی بے وفائی کا سامنا کرتی رہیں۔
عماد وسیم سے کئی سال کی رفاقت کے دوران تین بچے پیدا ہونے کے بعد اچانک طلاق کا سامنا کرنے والی حوصلہ مند خاتون ثانیہ اشفاق نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ عماد وسیم حمل کے دوران ان کو انگلینڈ لے گئے تھے، بچے بھی ساتھ تھے۔ انگلینڈ پہنچ کر عماد وسیم نے ان کو والدہ کے گھر چھوڑ کر کہا کہ دونوں کو ایک دوسرے سے کچھ وقت کے لیے دور رہنے کی ضرورت ہے۔

ثانیہ اشفاق نے بتایا کہ بعد میں عماد وسیم نے ان سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ یہ اس وقت ہوا جب وہ اپنے تینوں بچوں کے ساتھ اپنی والدہ کے گھر موجود تھیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اس دوران عماد وسیم سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ کے ساتھ وقت گزار رہے تھے۔ انہوں نے طلاق سے پہلے ہی دوسری عورت سے تعلق قائم کرلیا تھا۔
ثانیہ اشفاق نے انکشاف کیا کہ جب عماد وسیم اور نائلہ راجہ کے مبینہ تعلقات سامنے آئے تو کئی لوگوں نے انہیں پیغامات بھیجے اور نائلہ کے بارے میں انکشافات کئے لیکن میں جانتی ہوں کہ ذمہ داری صرف نائلہ پر نہیں بلکہ عماد وسیم پر بھی عائد ہوتی ہے۔
ثانیہ نے بتایا کہ طلاق کا نوٹس ملنے کے باوجود وہ پاکستان واپس آئیں تو ان کو امید تھی کہ اپنے بچے کو دیکھنے کے بعد عماد وسیم کے دل میں نرمی پیدا ہو چکی ہو گی، لیکن ایسا کچھ نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: چیف منسٹر مریم نے کینسر کی مریض بچی کا ہاتھ تھام لیا
ثانیہ نے دکھے ہوئے دل کے ساتھ بتایا کہ میں نے آخری وقت تک شادی کو بچانے کی کوشش کی لیکن عماد وسیم نے نہ میری، نہ ہی بچوں کی زندگیوں کو کوئی اہمیت دی، اس نے شادی کو برقرار رکھنے میں کوئی دلچسپی نہیں لی۔
دلچسپ بات ہے کہ ثانیہ اشفاق کے انکشافات کے جواب میں عماد وسیم کے پاس بے وفاقی کے متعلق بتانے کو کچھ نہیں نکلا نہ ہی نائلہ راجہ نے جواب دیا۔
نائلہ راجہ کون ہے؟
نائلہ راجہ ایک پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر، ڈیجیٹل کریئیٹر اور وکیل ہیں، جو فروری 2026ء میں کرکٹر عماد وسیم کے ساتھ اپنی دوسری شادی کی تصدیق کے بعد ذرائع ابلاغ میں نمایاں ہوئیں.

نائلہ ذوالفقار راجہ پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں لیکن ان کی شہرت کی وجہ انسٹاگرام پر ان کی موجودگی ہے۔ وہ لائف سٹائل اور بیوٹی سے متعلق مواد شیئر کرتی ہیں۔
فروری 2026ء میں کرکٹر عماد وسیم نے ایک تقریب میں نائلہ راجہ سے اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا۔
اس شادی کے انکشاف کے بعد سے یہ جوڑا مختلف وجوہات اور بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا کی خبروں اور بحث کی زد میں رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: پاکستان کی کرکٹ ٹیم لارڈز میں دوسرا ٹیسٹ میچ ہارنے کے بعد کیا کرے گی، دلچسپ تفصیل سامنے آ گئی






