11

یو ایس اوپن 2026: پہلے روز سنسنی خیز مقابلےامریکی سٹار پیگولا کی شاندار کامیابی

(24 نیوز) سال کے آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن 2026 کے پہلے روز نیویارک میں ایکشن بھرپور رہا، عالمی نمبر تین امریکی کھلاڑی جیسیکا پیگولا نے رومانیہ کی ایلینا گبریلا روس کو 6-3، 6-2 سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔ 
خواتین کے مقابلوں میں اٹلی کی 19ویں سیڈ جاسمین پاؤلینی نے سلوانیا کی ورونیکا ایرجیویک کو سخت مقابلے کے بعد 6-3، 3-6، 6-4 سے شکست دی تاہم 27ویں سیڈ باربورا کریجیکووا کو ازبکستان کی کمیلا راخیمووا نے 7-6، 6-2 سے ہرا کر پہلے ہی مرحلے میں بڑا اپ سیٹ کر دیا۔ 

مردوں کے مقابلوں میں پولینڈ کے کمیل مایخژاک نے سربیا کے حمد میدژیدوویچ کو 6-3، 6-3، 6-3 سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی، دیگر مقابلوں میں کئی میچز رات گئے تک جاری رہے، جن میں نوواک جوکووچ، ڈینیئل میدویدیف اور ٹومی پال بھی ایکشن میں شامل ہیں۔ 

دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز کا پہلا میچ تاہم مقامی وقت کے مطابق پیر کو ہوگا، جہاں ان کا مقابلہ رومن سفیولن سے متوقع ہے، الکاراز کلائی کی انجری کے بعد طویل وقفے کے بعد یو ایس اوپن میں واپسی کر رہے ہیں،یو ایس اوپن کا مین ڈرا 30 اگست سے شروع ہوا ہے اور فائنلز 13 ستمبر تک جاری رہیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں :نئے صوبوں کیلئے رابطہ مہم تیز! علیم خان نے بڑا اعلان کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں