10

لارڈز ٹیسٹ شکست پاکستانی ٹیم میں آپریشن کلین اپ 7 کرکٹرز باہر کوچنگ سٹاف بھی فارغ

(محمد حماد)لارڈ ٹیسٹ پاکستانی ٹیم کی بدترین شکست کے بعد  پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایکشن لیتے ہوئے ٹیسٹ ٹیم میں 7 تبدیلیاں کر دی گئیں۔

پی سی بی نے لارڈز ٹیسٹ کے بعد سات کھلاڑیوں کو ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کردیا،محمد رضوان، امام الحق اور سلمان علی آغا کو ٹیسٹ سکواڈ سے ریلیز کردیا گیا، علی عثمان، عامر جمال، محمد اویس ظفر اور خرم شہزاد بھی اسکواڈ سے ریلیز کر دیئے گئے۔

انگلینڈ کے خلاف برمنگھم ٹیسٹ کے لیے سات نئے کھلاڑی پاکستان اسکواڈ میں شامل کر لیے گئے ہیں، سات متبادل کھلاڑیوں میں پانچ ان کیپڈ اور دو کیپڈ کھلاڑی شامل ہیں،سائم ایوب اور عبداللہ فضل کی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوگئی۔

سائم ایوب پاکستان کی جانب سے 8 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں،عبداللہ فضل نے پاکستان کی جانب سے 2 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں،لیفٹ آرم اسپن آل راؤنڈر عرفات منہاس بھی ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ بن گئے۔

عرفات منہاس پاکستان کی جانب سے 3 ون ڈے اور 4 ٹی ٹوئنٹی کھیل چکے ہیں،لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر محمد عمران جونیئر کو بھی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔

قائداعظم ٹرافی 2025-26 کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ سعد بیگ کو بھی سکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے ، وکٹ کیپر بیٹر سعد بیگ پہلی بار پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بن گئے۔

رائٹ آرم پیس باؤلنگ آل راؤنڈرز محمد عمران اور رضا اللہ بھی سکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں ، نئے کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

کوچنگ سٹاف میں بھی تبدیلی کردی گئی،پی سی بی نے سرفراز احمد اور عمر گل کو بھی بیک روم اسٹاف سے ریلیز کردیا،مائیک ہیسن اور ایشلے نوفکے پاکستان ٹیم کے بیک روم اسٹاف میں شامل کر لیے گئے ۔

دوسر ی جانب انگلینڈ کے خلاف برمنگھم ٹیسٹ کے لیے پاکستان کا 16 رکنی اسکواڈ فائنل کر لیا گیا ہے، بابر اعظم برمنگھم ٹیسٹ میں بھی پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے، برمنگھم ٹیسٹ کے لیے پاکستان اسکواڈ میں دو وکٹ کیپرز بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :بھارت: سوشل میڈیا انفلوئنسر کا اغوا، تشدد کے بعد آگ لگا دی گئی؛ 2 ماہ بعد موت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں