
(24نیوز)آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ پلیئر رینکنگ جاری کردی گئی جس کے مطابق بابر اعظم ٹاپ 10 فہرست سے باہرہوگئے ہیں۔
بابراعظم 5درجے تنزلی سے 15ویں نمبر پر چلے گئے ہیں،ٹیسٹ بیٹرزمیں انگلینڈ کے ہیری بروک کی پہلی پوزیشن برقرارہے،آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے اور انگلینڈ کے جو روٹ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ سری لنکا کے سونل دینوشا 25ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
سعود شکیل 15 درجے کی لمبی چھلانگ کے بعد 18ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ محمد رضوان7 درجے تنزلی کے بعد33ویں نمبر پر چلے گئے ہیں،شان مسعود 3 درجے تنزلی کے بعد 41 ویں اور سلمان آغا 3 درجے تنزلی کے بعد 43ویں نمبر پر موجودہیں۔
یہ بھی پڑھیں:دورہ ویسٹ انڈیز و انگلینڈ;قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر احتساب کی تیاری
ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے میچل اسٹارک پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں،انگلینڈ کے اولی رابنسن 6 درجے ترقی کے بعد 5ویں نمبر پر براجمان ہیں، سری لنکا کے اسیتھا فرینڈو 4 درجے ترقی کے بعد 11ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
بولنگ رینکنگ میں پاکستان کے محمد عباس 15ویں پر موجودہیں،انگلینڈ کے جوش ٹنگ 4 درجے ترقی کے ساتھ 13ویں نمبر پر موجود ہیںجبکہ انگلینڈ کے گس اٹکنسن 10 درجے تنزلی کے بعد 24ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔






