
(ویب ڈسیک یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے اہم میچ کے دوران کورٹ میں چرس کی بو آنے سے خاتون پلئیر پریشان ہو گئیں اور میچ رکوا دیا۔ بیلاروس کی سٹار سبالینکاکو تیسرے راؤنڈ کے اہم میچ کے دوران کسی تماشائی کے چرس پینے سے سخت پریشانی ہوئی کیونکہ چرس کی تیز بو کورٹ میں آ رہی تھی اور سبالینکا کو یہ بو پسند نہیں۔
میچ کے دوران کینی بس (چرس) کی تیز بو سے پریشان ہوکر ارینا سبالینکا نے یو ایس اوپن کے اس اہم میچ کے امپائر سے شکایت کر دی اور کھیل روک دیا گیا۔
بیلاروس کی ٹینس سٹار سبالینکاکو میچ کے دوران چرس کی بو نے پریشان کیا تو پہلے وہ برا سا منہ بنا کر خود کو اس بو کے اثر سے بچانے کی کوشش کرتی رہین پھر انہوں نے امپائر سے شکایت کر دی کہ کورٹ کے نزدیک بیٹھا کوئی تماشائی شاید چرس پی رہا ہے اور بو بہت تیز ہے۔
یو ایس اوپن 2026 کے تیسرے راؤنڈ کے میچ کے دوران کینابس کی تیز بو سے پریشان ہوکر ارینا سبالینکا نے یو ایس اوپن کا میچ روک دیا اور امپائر کو شکایت کی کہ ’کوئی کینی بس پی رہا ہے اور بو بہت تیز ہے ‘ ۔
میچ ریفری نے آفیشل کو ہاتھ کے اشارے کے ساتھ کہاکہ کوئی سبالینکا کے پیچھے “پکا سگریٹ” پی رہا ہے ، سبالینکا کی شکایت پر میچ کچھ دیر رکا رہا اور امپائر کے آفیشل کو بتانے کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا. یہ میچ سبالینکا نے ہی جیتا اور اس کامیابی کے ساتھ وہ یو ایس اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں چلی گئیں۔
بعد میں گفتگو کرتے ہوئےارینا سبالینکا نے کہا کہ ’مجھے نہیں پتا بو کہاں سے آرہی تھی لیکن فینز کو خیال رکھنا چاہیے، جب آپ بہترین کھیل کی کوشش کر رہے ہوں تو ایسی بو برداشت کرنا مشکل ہوتا ہے، مجھے نہیں پتا یہ بو کراؤڈ سے آ رہی تھی یا باہر سے آرہی تھی کیوں کہ ہوا اس وقت چل رہی تھی‘۔
یہ بھی پڑھیئے: نوکری رہے نہ رہے، اپنے کلام سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، صوبوں کا فیصلہ عوام کریں: محسن نقوی
فلشنگ میڈوز کے کورٹس میں سگریٹ نوشی کی اجازت نہیں، بعض اوقات کینابس کی بو ہوا کے جھونکے کے ساتھ کورٹس تک آ جاتی ہے لیکن جب کوئی نشئی آئی پر آ جائے تو کچھ بھی ہو سکتا ہے، وہ میچ دیکھنے کے دوران بھی “پکا سیگریٹ” سلگا سکتا ہے۔
ماضی میں نواک جوکووچ اور الیگزینڈر زویرف بھی اس طرح کی شکایت کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: مفت لیپ ٹاپ بانٹنے والا ادارہ فراڈ نکلا






