2

بہت سے شوہر اب خود سبزی لینے کی کوشش کر رہے ہیں،نادیہ خان

نادیہ خان کے مطابق جب سے ڈرامے میں بینا سبزی والے کے ساتھ چلی گئی ہے، ہر گھر میں ’آپ کی عزت‘ کے بارے میں بات ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اب شوہر حضرات بھی خاصے پری شان ہیں، اگر وہ گھر فون کریں اور معلوم ہو کہ اہلیہ سبزی لینے گئی ہیں تو ان کی جان نکل جاتی ہے۔ نادیہ کے بقول بہت سے شوہر اب خود سبزی لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔’آپ کی عزت‘ کی کہانی ایک ایسے گھرانے کے گرد گھومتی ہے جہاں عزت، رشتوں اور معاشرتی توقعات کے نام پر خواتین کی زندگی کے فیصلے کیے جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں