9

ویمنز ٹی ٹوینٹی ایشیا کپ ؛ پاکستان کی کیپٹن فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر بڑا فیصلہ سنا دیا 

(24نیوز) دبئی میں ویمنز  ٹی ٹوینٹی ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے اہم گروپ میچ میں آج پاکستان اور انڈیا کی ویمن ٹیمیں آمنے سامنے آ رہی ہیں۔ میچ کا ٹاس ہو چکا ہے۔

پاکستان ویمن ٹیم کی کیپٹن فاظمہ نے ٹاس جیت لیا اور خود بیٹنگ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

فاطمہ ثنا نے بتایا کہ ہمارا پلان سادہ ہے؛ بڑا مجموعہ بنائیں گے اور اس کا  دفاع کریں گے۔

فاطمہ ثنا نے بتایا کہ گرین شرٹس پلئینگ الیون مین آج کے میچ کے لئے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

انڈین ویمن کی کیپٹن ہرمن پریت کور نے کہا کہ میں خوش ہوں کہ ہمیں ٹارگٹ کو چیز کرنے کا موقع مل رہا ہے۔

 پاکستان اور انڈیا کی ویمن ٹیمیں ایشئین ٹی ٹوینٹی کپ کے گروپ مرحلہ میں گروپ اے میں شامل ہیں۔ دونوں ٹیمیں اپنا ایک ایک میچ جیت چکی ہیں۔

پاکستان نے اپنے میچ میں تھائی لینڈ ویمن کو شکست دی تھی۔

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2026 میں بھارت کے خلاف میچ کے لیے ٹاس جیتنے والی پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی فائنل پلینگ الیون (Playing XI) کے نام درج ذیل ہیں:
منلیبہ علی (وکٹ کیپر)
شوال ذوالفقار
گل فیروزہ
عائشہ ظفر
صدف شمس
فاطمہ ثنا (کپتان)
ام ہانی
ایمن فاطمہ
طوبٰی حسن
نشرہ سندھو
سعدیہ اقبال

اس وقت پاکستان کی بیٹنگ شروع ہو نے والی ہے۔

 
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں