
(24 نیوز )قومی ویمنز ٹیم کی کھلاڑی نشرہ سندھو نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کیلیے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
دبئی میں جاری ویمنز ایشیا کپ میں انڈونیشیا کے خلاف میچ میں نشرہ سندھو نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے صرف س7 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔
نشرہ سندھو ویمنز یا مینز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں چھ وکٹیں حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی بن گئیں۔
— pctstorage (@pctstorage_) September 7, 2026
پاکستان کی جانب سے ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اس سے قبل بہترین بولنگ کا ریکارڈ عمیمہ سہیل کے پاس تھا جنہوں نے 13 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
پاکستان کے لیے مینز اور ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں مجموعی طور پر یہ اعزاز سفیان مقیم کے پاس تھا جنہوں نے 3 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
واضح رہے کہ رواں ویمنز ایشیا کپ میں ہی سری لنکا کی چماری اتاپتو نے انڈونیشیا کے خلاف 5 رنز دے 7 وکٹیں حاصل کی تھیں۔






