9

بابر اعظم کا دلچسپ جملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا دلچسپ جملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

ایجبسٹن میں موجود قومی ٹیم کے ٹریننگ سیشن کے دوران بابر اعظم کو پویلین سے میدان میں جاتے ہوئے پنجابی میں ’ہنیر پے ریا اے، لائٹاں جلاؤ‘ کہتے سنا جاسکتا ہے۔ 

جس کا مطلب ہے  ’اندھیرا بہت ہے، لائٹیں جلاؤ‘۔ 

بابر اعظم کے اس بے ساختہ اور ہلکے پھلکے انداز پر مداح خوب محظوظ ہو رہے ہیں اور ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودیہ، امارات، امریکا سے پاکستانیوں نے کتنی رقم بھیجی؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں