
(24 نیوز)ورلڈ ایتھلیٹکس نے جیولین تھرو کے مقابلوں میں مزید جدت لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
کرکٹ میں فاسٹ باؤلنگ کی طرح جیولین تھرو کی رفتار بھی معلوم کی جاسکے گی۔
ورلڈ ایتھلیٹکس اور ٹی ڈی کے کے درمیان جیولین میں جدید سینسر نصب کرنے کا معاہدہ ہوگیا ہے۔
یہ سینسر جیولین کے اپنے فاصلے پر پہنچنے تک کی تمام اہم تفصیلات فراہم کرے گا۔
سینسر جیولین کے منزل تک پہنچنے کا وقت، بلندی اور پرواز کے راستے سے متعلق معلومات بھی فراہم کرے گا۔
مزید پڑھیں:پاکستان انڈر 19 نے انگلینڈ کو 177 رنز سے شکست دے دی
سینسر سے ایتھلیٹس کو اپنی کارکردگی کو مزید گہرائی سے سمجھنے اور بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
ورلڈ ایتھلیٹکس اور ٹی ڈی کے کے اشتراک سے تیار کیے گئے جدید ترین جیولین کی آزمائش آج بڈاپسٹ میں کی جائے گی۔
سری لنکا کے رمیش تھرنگا اور ورلڈ چیمپئن کیشرون والکوٹ آزمائشی تھرو کریں گے۔
ویمنز جیولین تھرو کی اولمپک چیمپئن جاپان کی ہوروکا بھی اس موقع پر موجود ہوں گی۔
ہنگری کے جونیئر نیشنل چیمپئن بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔






