9

سابق آل راؤنڈر انور علی امریکہ میں کوچ بن گئے

(24 نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر انور علی کوچنگ کے میدان میں آ گئے ہیں۔

38 سالہ انور علی کو امریکہ کی مائنر لیگ میں ٹیم شکاگو کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

کنگسمین شکاگو نے انور علی کو باضابطہ طور پر کوچ بنانے کا اعلان کر دیا۔

امریکہ کی مائنر لیگ کرکٹ کا آغاز 17 ستمبر سے ہو گا۔

یاد رہے کہ انور علی 16 ٹی ٹونٹی اور 22 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:جیولین تھرو میں مزید جدت لانے کا فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں