6

ویمنز ایشیا کپ: پا کستان اور سری لنکا دوسرے سیمی فائنل میں آج آمنے سامنے

 ( ویب ڈیسک ) اے سی سی ویمنز ایشیا کپ میں آج دوسرا سیمی فائنل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دبئی اسٹیڈیم میں 7 بجے کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ گروپ بی کی ٹیم سری لنکا اب تک کی ناقابل شکست ٹیم رہی ہے جس نے گروپ میچز میں یو اے ای کو 9 وکٹوں سےشکست دی، انڈونیشیا کے خلاف 75 رنز سے کامیابی حاصل کی اور بنگلا دیش کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔

دوسری جانب گروپ اے کی پاکستان ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں تھائی لینڈ کو 35 رنز سے شکست دی تھی جبکہ اسے اپنے اگلے میچ میں بھارت کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور گروپ کے آخری میچ میں ہانگ کانگ کو 72 رنز سے زیر کیا تھا۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلا گیا تھا جس میں بھارت نے 40 رنز سے میچ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنا لی۔

یہ بھی پڑھیں:سابق کرکٹ لیجنڈز سمیت بھارتی ناقدین بھی رضا اللہ کی باؤلنگ کے معترف

ایونٹ کا فائنل اتوار کو بھارت کے خلاف آج کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اے سی سی صدر محسن نقوی فائنل کے بعد انعامات تقسیم کریں گے اور ایشیا کپ کی فاتح ٹیم کو ٹرافی پیش کریں گے۔

یہاں سے سوال اٹھتا ہے کہ اگر بھارتی ویمن ٹیم فائنل اپنے نام کرلیتی ہے تو کیا وہ اے سی سی کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرے گی؟

یاد رہے کہ گزشتہ برس ایشیا کپ جیتنے والی بھارتی مینز ٹیم نے محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہیں کی تھی اور بھارتی ٹیم کے ٹرافی وصول نہ کرنے کی وجہ سے تنازعہ کھڑا ہوا، بھارتی ٹیم کو کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں