
(24 نیوز )کرکٹر محمد رضوان اور امام الحق ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے لیے نا اہل ،کرکٹر محمد رضوان اور امام الحق پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون نہیں کھیل سکیں گے ۔
ذرائع کے مطابق محمد رضوان اور امام الحق نے اپنی ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کو فٹنس ٹیسٹ نہیں دئیے ،فرسٹ کلاس کھیلنے کے لئے پی سی بی نے ٹیموں کو فٹنس ٹیسٹ لینا اور رپورٹ جمع کرانا لازمی قرار دیا ہوا ہے۔
دونوں کرکٹرز کی اپنے ڈیپارٹمنٹس کے پاس فٹنس کی کوئی رپورٹ نہیں ہے، فٹنس ٹیسٹ نہ دینے اور اس کی رپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے کرکٹرز ڈومیسٹک کرکٹ کے اہل نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ،ویوین رچرڈز نےبڑا دعویٰ کر دیا
رضوان سوئی ناردرن گیس کے نائب کپتان ہیں، کپتان شان کی مسعود کی پہلے راونڈ میں عدم دستیابی پر محمد رضوان نے ٹیم کی قیادت کرنا تھی۔
سوئی ناردرن گیس کا پہلا میچ کل سے سٹیٹ بنک کے خلاف شیڈولڈ ہے ،امام الحق او جی ڈی سی کے کپتان ہیں کل سے پی ٹی وی کے خلاف میچ شیڈولڈ ہے ۔






