
(رانا آزر)پاکستان ہاکی ٹیم کےسابق کپتان ڈاکٹر عاطف بشیرکا اعزاز، ایشین گیمز کے دوران میڈیکل آفیسر مقرر کر دیا گیا ۔
ایشین ہاکی فیڈریشن کی دعوت پر ڈاکٹر عاطف بشیرسوموار کو جاپان روانہ ہوں گے، ڈاکٹر عاطف بشیر ان دنوں لاہور میں پی آئی اے میڈیکل شعبے کےانچارج ہیں۔
اس حوالے سے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی لمبے عرصے نمائندگی کے بعد اب بطور میڈیکل آفیسر گیمز میں تقرری اعزاز ہے،میڈیکل فیلڈ میں اپنےتجربےکو بروےکار لاکر توقعات پر پورا اترنے کی کوشش ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں :بیرسٹر گوہر کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال






