
(رانا آذر) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کا آغاز ہفتے کے روز چار شہروں میں ہوگا ۔
پریذیڈنٹ ٹرافی کے میچز پاکستان میں ٹیپ میڈ اور تماشا ایپ جبکہ بیرون ملک پی سی بی یو ٹیوب چینل پر لائیو سٹریم ہوں گے ۔
پریذیڈنٹ ٹرافی جیتنے والی ٹیم 75 لاکھ روپے کی حقدار ہوگی ۔
پریذیڈنٹ ٹرافی کی رنرز اپ ٹیم کو چالیس لاکھ روپے انعام دیا جائے گا ۔
ٹورنامنٹ کے سات رائونڈز کا آغاز 12، 18، 24 اور 30 ستمبر، جبکہ 6، 12 اور 18 اکتوبر کو ہوگا ۔
ٹورنامنٹ میں 29 فرسٹ کلاس میچز کھیلے جائیں گے ۔
ٹورنامنٹ میں تمام میچوں کا ٹاس صبح ساڑھے نو بجے ہوا کرے گا جب کہ کھیل کا آغاز 10 بجے ہوگا ۔
شاہین آفریدی بھی اس ٹورنامنٹ مین کھیلین گے۔ شاہین آفریدی کے آر ایل ٹیم کا حصہ ہیں۔ انہوں نے 2017 میں کے آر ایل کی جانب سے ہی فرسٹ کلاس کرکٹ میں قدم رکھا تھا۔
شاہین آفریدی نے کہا کہ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل کر آنے والے انٹرنیشنل میچز کی تیاری میں مدد ملے گی ۔ لمبے فارمیٹ میں فیلڈ پر رہ کر فٹنس اور تکنیک بہتر ہوتی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ سے جب بھی وقت ملے تو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنی چاہیے ۔
یہ بھی پڑھیئے: رضوان،امام الحق ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کیلئےنااہل






