5

انگلینڈ سے تیسرا میچ ہارنے کے بعد بابر اعظم کا  نئے بیٹر رضا اللہ کے متعلق حیران کن انکشاف 

(ویب ڈسیک) انگلینڈ میں تیسرا ٹیسٹ میچ ہار کر وائٹ واش ہونے کے بعد کیپٹن بابر اعظم نے کہا کہ ہمیں غلطیوں سے سیکھنا پڑے گا۔ بابر اعظم نے بتایا کہ نئے سٹار بیٹر  رضا اللہ کی بیٹنگ کو ٹیم نے بہت انجوائے کیا۔ 

 بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم نے بھی ان کی اننگز کو خوب انجوائے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ رضا اللہ کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے تھے، صرف یہ سنا تھا کہ وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں سنچری بنا چکے ہیں۔

انگلینڈ ٹؤر کے تین ٹیسٹ میچوں میں مسلسل ہارنے کے بعد جب بابر اعظم میدیا کے سامنے آئے تو سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا،   پچ پر کافی گھاس موجود تھی، اسی وجہ سے ٹیم میں تین فاسٹ بولرز اور ایک آل راؤنڈر کو شامل کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی غلطیوں کو تسلیم کرکے ان سے سیکھنا ہوگا۔ مجھے  نہیں لگتا کہ انگلینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان کو ایک اضافی سپنر کی ضرورت تھی۔

بابر اعظم نے بتایا کہ رضا اللہ کی بیٹنگ سے پہلے ہم انہیں نہیں جانتے تھے، سناتھا کہ وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں سینچری کر چکے ہیں۔

ٹیم نے ان کی اننگز کو خوب انجوائے کیا۔  کیپٹن بابر اعظم نے انکشاف کیا کہ وہ رضا اللہ کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے تھے، صرف یہ سنا تھا کہ وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں سنچری بنا چکے ہیں۔

رضا اللہ وہ کم عمر بیٹر ہیں جنہوں نے بابر الیون کو آخری ٹیسٹ میچ میں اننگز کی شکست سے بچایا اور اپنی پراعتماد بیٹنگ سے تیسرے ٹیسٹ میچ میں  مکمل حاوی انگلش ٹیم کو پریشان کئے رکھا۔ رضا اللہ کی دھواں دھار بیٹنگ سے پاکستان اننگز کی شکست سے تو بچ گیا اور انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لئے دوسری اننگز میں  130 رنز بنانا پڑے۔

 انگلینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دے کر تین میچوں کی سیریز  میں مہمان ٹیم کو وائٹ واش کر دیا۔

 رضا اللہ کی اچھی بیٹنگ کے سبب انگلینڈ کو دوسری اننگز کھیلنا پڑی اور دوسری اننگز میں جو روٹ نے 62  رنز کر کے لٹل بریڈ مین ساچن ٹنڈولکر کا ٹیسٹ ففٹیز کا ریکارڈ توڑ دیا۔

جورڈن کاکس نے  دوسری اننگز میں 59 رنز  کئے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

دوسری اننگز مین انگلینڈ کی دو وکٹیں گریں، یہ دونوں وکتیں عباس نے لیں۔

ڈین لارنس کو تیسرے ٹیسٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ محمد عباس اور اولی رابنسن کو سیریز کے مشترکہ بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں