4

پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ !کرکٹ کے شائقین کیلئے بڑی خبر

)ویب ڈیسک) کرکٹ کے شائقین کو ایک بار پھر روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، دونوں ٹیمیں اگلے ماہ 10 اکتوبر کو دبئی میں ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز سیزن تھری میں مدمقابل ہوں گی۔

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز سیزن تھری 3 سے 18 اکتوبر تک دبئی اور شارجہ کے میدانوں میں کھیلی جائے گی، جس کا افتتاحی میچ پاکستان چیمپئنز اور بنگلہ دیش کے درمیان ہوگا پاکستان چیمپئنز کی نمائندگی بوم بوم آفریدی، کامران اکمل، سہیل تنویر، شرجیل خان اور آصف علی سمیت دیگر کرکٹ اسٹارز کریں گے۔

ٹورنامنٹ کے شیڈول کے مطابق 5 اکتوبر کو آسٹریلیا، 6 اکتوبر کو ویسٹ انڈیز، 10 اکتوبر کو بھارت، 12 اکتوبر کو جنوبی افریقا جبکہ 14 اکتوبر کو پاکستان ٹیم انگلینڈ سے ٹکرائے گی۔

پاکستان چیمپئنز کے اونر کامل خان کا کہنا ہے کہ ایونٹ کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :  ابتدائی رپورٹ تیار! کرکٹرامام الحق پر پابندی کا امکان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں