5

ورلڈ الٹمیٹ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کا آخری روز ! ارشد ندیم سمیت8 تھرورز ایکشن میں ہوں گے 

(حافظ شہباز علی)  ورلڈ الٹمیٹ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کا آج آخری روز  ہے،جیولن تھرو میں پاکستان کے اولمپک چیمپئن ارشد ندیم سمیت8 تھرورز ایکشن میں ہوں گے۔ 

 آخری روز جیولن تھرو سمیت مجموعی طور پر چھ فائنل شیڈول ہیں،جیولن تھرو فائنل پاکستانی وقت کے مطابق 9:13 پر شروع ہوگا۔ 

ورلڈ اتھلیٹکس کی سٹارٹ لسٹ مطابق سری لنکا کے رمیش پاتھیرنگا سب سے پہلی تھرو کریں گے اینڈریسن پیٹرس دوسری ، جولین ویبر تیسری، کرٹلس تھامسن چوتھی  کریں گے،عالمی چیمپئن کیشرون والکوٹ پانچویں ،جولیس ییگو چھٹی،  ڈیوڈ ویگنیر ساتویں اور ارشد ندیم اٹھویں کریں گے۔ 

ورلڈ الٹمیٹ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں چھ کی بجائے چار تھروز ہوں گی ،پہلے دو رواونڈز میں آٹھوں تھروورز تھرو کریں گے۔ 

ٹاپ سکس تھرورز تیسری تھرو کریں گے جبکہ ٹاپ فور چوتھی تھرو کریں گے ،فاتح تھرور کو ڈیڑھ لاکھ ڈالرز انعامی رقم ملے گی،رنر آپ کو 75 ہزار ڈالرز،تیسری پوزیشن پر آنے والے اتھلیٹ کو40 ہزار، چوتھی پوزیشن کو 25 ہزار ڈالرز ملیں گے ۔

پانچویں پوزیشن پر 16 ہزار، چھٹی پوزیشن پر 14 ہزار ، ساتویں پوزیشن پر 12 ہزار ڈالرز اور آٹھویں نمبر پر  آنے والے اتھلیٹ کو 10 ہزار ڈالرز انعامی رقم ملے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں :  پاکستانی کرکٹر سلمان علی آغا کی ڈومیسٹک میں شاندار واپسی، ٹرپل سنچری بنا ڈالی 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں