4

صدر اے سی سی سے ٹرافی لینے سے انکار،بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم نے  سپورٹس مین  سپرٹ کی دھجیاں اڑادیں

(24نیوز )بھارتی خواتین ٹیم نے ویمن ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا تاہم سپورٹس مین سپرٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صدراے سی سی محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہیں کی۔ 
بھارت  نے دفاعی چیمپئن سری لنکا کی ویمن ٹیم کو فائنل میں 72 رنز سے شکست دے کر ٹرافی جیت لی تاہم بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم نے  سپورٹس مین  سپرٹ کی دھجیاں اڑادیں, فائنل میں دفاعی چیمپئن سری لنکا کو شکست دینے کے بعد ٹرافی کے معاملے پر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ شروع کر دیا۔

بھارتی ویمنز ٹیم کی جانب سے ایشیا کپ جیتنے کے بعد مینز ٹیم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ٹرافی تنازع کھڑا کردیا,ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹی 20 ایشیا کپ کی ٹرافی لینے سے انکار کردیا۔

اس سےقبل بھارتی مینز ٹیم نے بھی محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیاتھا
 خیال رہے کہ صدراے سی سی محسن نقوی تقریب کے مہمان خصوصی ہیں۔ 
یہ بھی پڑھیں :  ورلڈ الٹمیٹ اتھلیٹکس چیمپئن شپ،ارشدندیم میڈل کی دوڑ سے باہر ، سری لنکا کے رمیش پاتھیرنگا کی پہلی پوزیشن

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں