
(ویب ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی لیگ کے کچھ شائقین پر تاحیات پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہفتے کو سعودی عرب کے شہر بریدہ میں التعاون اور الہلال کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران ناخوش گوار واقعہ پیش آیا۔
سعودی پرو لیگ کے میچ کے دوران پرتگالی فٹ بالر روبن نیوس کو ان کے سابق مرحوم ساتھی فٹبالر دیوگو ژوتا کا حوالہ دیتے ہوئے نعرے لگائے گئے اور بد تمیزی بھی کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
مزید پڑھیں:52 سال کی عمر کا فرق،72 سالہ فٹبال لیجنڈ کی 20 سالہ لڑکی سے شادی
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے کمنٹس میں کرسٹیانو رونالڈو نے تبصرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نعرے لگانے والے شائقین کو فٹ بال سٹیڈیمز میں داخلے سے تاحیات روک دینا چاہیے۔
میچ میں الہلال نے التعاون کو 0-6 سے شکست دی، روبن نیوس نے 75 منٹ کا میچ کھیلا، جس کے بعد انہیں متبادل کھلاڑی سے تبدیل کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ دیوگو ژوتا اور ان کے بھائی آندرے سلوا 3 جولائی 2025ء کو شمال مغربی سپین کے علاقے زامورا میں ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔






