بلوچستان مکس مارشل آرٹس (MMA) کے سیکریٹری جنرل آغا محمد مینگل نے 20ویں ایشین گیمز، آئچی-ناگویا 2026 میں پہلی مرتبہ مکس مارشل آرٹس (MMA) کی شمولیت اور پاکستان کی تاریخی نمائندگی پر ابو ہریرہ، عاصم خان اور دلاور خان سنان کو دلی مبارک باد پیش کی ہے۔
آغا محمد مینگل نے بالخصوص ابو ہریرہ کے بطور International Technical Official (ITO)/ریفری انتخاب، عاصم خان کی بطور ایتھلیٹ پاکستان کی نمائندگی اور دلاور خان سنان کی بطور ٹیم آفیشل تقرری کو پاکستانی مکس مارشل آرٹس کے لیے ایک تاریخی اور قابلِ فخر اعزاز قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز جیسے عالمی سطح کے پلیٹ فارم پر پاکستان کی نمائندگی نہ صرف پاکستانی مکس مارشل آرٹس کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے بلکہ ملک کے نوجوان کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے بھی حوصلہ افزا پیش رفت ہے۔
آغا محمد مینگل نے تینوں نمائندگان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے، کامیابیاں حاصل کرنے اور پاکستان کا نام مزید روشن کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔






