5

زمبابوے:ٹی ٹوئنٹی کپتان سکندر رضا ون ڈے ٹیم کے کپتان بن گئے

 (ویب ڈیسک) زمبابوے نے آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز  کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا ہے، ٹی ٹونٹی کپتان سکندر رضا کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی ہے۔
کرکٹ زمبابوے کے مطابق سکندر رضا مستقل کپتان رچرڈ نگاراوا کی انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں زمبابوے کی قیادت کریں گے۔

زمبابوے کے 15 رکنی سکواڈ میں سکندر رضا (کپتان)، بین کرن، بلیسنگ موزارابانی، بریڈ ایوانس، برینڈن ٹیلر، برائن بینیٹ، کریگ ایرون، ارنسٹ مسوکو، گریم کریمر، انوسنٹ کایا، نیومین نیامہوری، ریان برل، تادیواناشے مارومانی، ویلنگٹن مساکادزا اور ویسلے مادھیویرے شامل ہیں۔

 مزید پڑھیں:سلو اوورریٹ پر پاکستانی کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد

کرکٹ زمبابوے کا کہنا ہے کہ رچرڈ نگاراوا کمر کے نچلے حصے کی انجری سے صحتیابی کے مرحلے میں ہیں جس کے باعث وہ سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ زمبابوے اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا کل سے ہرارے میں آغاز ہورہا ہے جبکہ بقیہ میچز 18 اور 20 ستمبر کو کھیلیں جائیں گے۔

زمبابوے اور آسٹریلیا کے درمیان آخری ون ڈے سیریز 2022 میں آسٹریلیا میں کھیلی گئی تھی، جبکہ آسٹریلوی ٹیم 12 سال بعد زمبابوے کا دورہ کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں